22 فروری، 2016، 2:27 PM

ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج میں 19 افراد ہلاک 200 زخمی

ہریانہ میں جٹ برادری کے احتجاج میں 19 افراد ہلاک 200 زخمی

بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نہ دیئے جانے کے خلاف پرتشدد احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے جس کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ میں جٹ برادری کی جانب سے سرکاری ملازمتوں میں کوٹہ نہ دیئے جانے کے خلاف پرتشدد احتجاج چوتھے روز بھی جاری ہے جس کے دوران اب تک 19 افراد ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سرکاری ملازمتوں میں کوٹے کا مطالبہ کرنے والی جٹ برادری کا احتجاج پرتشدد ہوگیا جس کے دوران اب تک ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی جب کہ پولیس اور عوام سے جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے احتجاج کی شدت کو کم کرنے کے لئے مختلف اضلاع میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے تاہم اس کے باوجود لٹیروں نے دکانیں لوٹنے کے علاوہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ریاست ہریانہ سے اٹھنے والی احتجاج کی لہرنے دارالحکومت نئی دہلی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا اور جٹ برادری کے احتجاج کے باعث نئی دہلی میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی جسے دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان کردیا تاہم اب فوج نے نئی دہلی کو پانی فراہم کرنے والی موناک کنال کا کنٹرول سنبھالتے ہوئے مظاہرین کو پیچھے دھکیل دیا جس پر وزیراعلی اروند کیجریوال نے فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔

News ID 1862024

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha